ایم اے سلام

ٹی وی سیریل ”دل تو ہیپی ہے جی“ کی ایکٹریس سیجل شرما نے جمعہ کی صبح خودکشی کرلی۔ سیجل کو سمی کھوسلہ کا کردار نبھانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ سیجل کے خودکشی کرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ مانا جارہا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی میں پریشانیاں چل رہی تھیں جس کی وجہ انہوں نے ایسا قدم اٹھایا ہے۔ سیجل شرما اودے پور کی رہنے والی تھیں اور سیریل دل تو ہیپی ہے جی ان کا پہلا ٹی وی شو تھا۔ اس سے پہلے انہیں کئی ایڈ فلموں میں اور ایک ویب سیریز میں دیکھا جاچکا ہے۔ انہوں نے عامر خان کے ساتھ وی وہ فون کے ایک ایڈ میں بھی کام کیا تھا۔

ان کی ویب سیریز کا نام آزاد پرندے تھا۔ سیجل کے کو ایکٹر ارووی ورما خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہاں یہ سچ ہے۔ مجھے اس خبر کو سن کر جھٹکہ لگا ہے۔ یہ میرے لئے ماننا بہت مشکل ہے کہ سیجل اس دنیا میں نہیں ہے کیونکہ میں اس سے دس دن پہلے ہی ملا تھا اور اتوار کو میری اس سے واٹس اپ پر بات بھی ہوئی تھی ارونے آگے بتایا میں اس خبر کو مان ہی نہیں پا رہا ہوں۔

میں اس سے دس دن پہلے ملا تھا وہ بالکل ٹھیک تھی۔ ہم پچھلے تین چار مہینوں سے نہیں ملے تھے کیونکہ میں اپنے ہوم ٹاون گیا ہوا تھا۔ اس لئے ہم دس دن پہلے ملے وہ بالکل ٹھیک تھی۔ ان کے افراد خاندان کو آج صبح ان کی موت کے بارے میں پتہ چلا۔ ان کا خاندان ان کی ڈیڈ باڈی کو اودے لے جایا پور گیا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ بتادیں کہ اس سے پہلے ٹی وی انڈسٹری کو ایکٹر کشال پنجابی کی خودکشی کی خبر سے جھٹکا لگا تھا۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: