ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر انیل کپور فلم انڈسٹری میں تقریباً چار دہوں سے کام کررہے ہیں۔ اس دوران وہ رومانس ایکشن کامیڈی اور معاون رول میں نظر آچکے ہیں۔ 80 کی اداکارائیں ہوں یا 90 کی یا اس کے بعد کی انیل کپور نے جب سے اپنے کیریر کی شروعات کی ہے وہ ہر دہے کی ایکٹریس کے ساتھ رومانس کرچکے ہیں۔ مگر انہوں نے کبھی بھی آن اسکرین بوسے کے سین نہیں دیئے اس کی وجہ کیا ہے خود انیل کپور نے فلم ”ملنگ“ ٹریلر لانچ کے موقع پر بتایا ہے۔

انیل کپور سے ملنگ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر پوچھا گیا کہ کیا انہیں فلم میں آدتیہ رائے کپور اور دشا پٹانی کے بوسوں کے سین دیکھ کر یہ دل میں نہیں آتا کہ انہیں بھی آن اسکرین بوسوں کے سین دینے چاہئے اس کا جواب دیتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ گھر میں میری پٹائی ہو۔ گھر میں سونم ہے ریا ہے پتنی سنیتا ہے پھر ذرا سا رک کر وہ ہنستے ہوئے بولے ہاں اگر سچ کہوں تو مجھے اس بارے میں برا تو لگتا ہے۔

بتادیں کہ ٹریلر لانچ کے موقع پر انیل کپور کے علاوہ ادتیہ رائے کپور، دشا پٹانی اور ایلی اورام بھی آئے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہاں پر فلم کے ڈائرکٹر موہت سوری اور پروڈیوسرس لورنجن، بھوشن کمار، انکورگارگ اور جئے سیوک رام بھی موجود تھے۔ فلم کی بات کریں تو یہ فلم 7 فروری 2020 کو ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم ایک ایکشن، سسپنس مووی ہے جسے رومانس کے تڑکے کے ساتھ پروسا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو ملے جلے تبصرے مل رہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ انیل کپور نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1971 میں ریلیز ہوئی فلم تو پائل میں گیت سے ایکٹنگ کیریر کا آغاز کیا۔ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ہمارے تمہارے تھی۔ جو 1979 میں ریلیز ہوئی۔ وہ اب تک 123 فلمیں کرچکے ہیں ملنگ کے بعد وہ فلم ”تخت“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: