ایم اے سلام

اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی اسٹار کاسٹ سے سجی فلم پرتھوی راج سے سمیکتا کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ لیڈ ایکٹریس اور سابق مس ورلڈ مانوشی چھلر نے میک اپ روم میں لی گئی ایک شیڈول فوٹو انسٹا گرام پر شیر کی ہے۔ فلم پرتھوی راج چوہان اور سمیکتا کی لو اسٹوری پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ تاریخ کی بات کریں تو پرتھوی راج کی چاربیویاں تھیں حالانکہ فلم میں صرف دو کو ہی دکھایا جائے گا۔ سمیکتا پہلی بیوی بنیں گی دوسری بیوی کے کردار کے لئے کسی ٹی وی ایکٹریس کا انتخاب ہوگا۔

یہ ایک چھوٹا رول ہوگا اور اس کے صرف چار سے پانچ سین رہیں گے۔ فلم کی شوٹنگ پچھلے سال نومبر سے شروع ہوچکی ہے جو 2020 کی دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ ڈائرکشن ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں آشوتوش رانا اور سونو سود بھی نظر آسکتے ہیں۔ 52 سال میں قدم رکھ چکے اکشے کمار ان دنوں بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکار کہے جاسکتے ہیں۔

وہ ایک ساتھ کئی شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ ان کی پرتھوی راج جہاں یش راج فلمس کے بیز پر بنائی جارہی ہے۔ وہیں اس کے بجٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ 150 کروڑ کے سرمایہ سے بنائی جارہی ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ مانوشی چھلر، سنجے دت، مانووج سونوسود، آشوتوش رانا، ساکشی تنوار، گویند پانڈے، للت تیواری کے بھی اہم کردار ہے۔ اکشے کمار کی دو اور فلموں لکشمی بم اور بچن پانڈے بھی سرخیوں میں ہے۔ اکشے کمار کے بارے میں خبر ہے کہ انہوں نے پچھلے سال اپنی فلموں کے ذریعہ انڈسٹری کو 700 کروڑ کی کمائی دی ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: