ایم اے سلام

اجئے دیوگن، کاجول اور سیف علی خان کی فلم ”تاناجی دا ان سنگ واریر“ اس سال کی پہلی سوپر ہٹ فلم مانی جارہی ہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر ابھی بھی اچھا بزنس کررہی ہے۔ خبروں کی مانیں تو فلم 25 ویں دن بھی شاندار کمائی کی ہے۔ فلم نے اپنے 24 ویں دن یعنی اپنے چوتھے اتوار کو 6.28 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا ہے۔ اس اعتبار سے فلم نے 24 ویں دن 250 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ مووی کریٹکس کے مطابق فلم نے اپنے چوتھے ہفتہ میں 2.77 کروڑ، ہفتہ کو 4.48 کروڑ اتوار کو 6.28 کروڑ کمائی کی۔

اس اعتبار سے اس کی جملہ کمائی 251.40 کروڑ ہوگئی ہے۔ تاناجی کے تازہ باکس آفس کلکشن سے صافف ہے کہ فلم کو لیکر ابھی بھی انڈسٹری میں خوشی کا ماحول ہے۔ اوم راوت کے ڈائرکشن میں بنی تاناجی دا ان سنگ واریر ایک پیریڈ ڈرامہ ہے۔ اس میں اجئے دیوگن، کاجول اور سیف علی خان لیڈ رول میں ہیں۔ غور کریں تاناجی دا ان سنگ واریر کے ساتھ ساتھ دیپیکا پڈوکون کی چھپاک بھی 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔

 لیکن تاناجی پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا۔ بہرحال پہلی بار اجئے دیوگن کی کسی فلم نے 250 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ سال 1991 میں پھول اور کانٹے جیسی رومانٹک اور ایکشن سوپر ہٹ فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے اجئے دیوگن نے اب تک 115 فلمیں مکمل کی ہیں۔ انہوں نے دو ٹی وی سیریز بھی کئے ہیں۔ فی الحال 6 فلمیں کررہے ہیں جن میں ”چھلانگ، سوریہ ونشی، آر آر آر، بھوج دا پرائیڈ آف انڈیا، میدان، دا بگ بل“ شامل ہےں۔ اجئے دیوگن کو کامیاب فلمیں دینے کا اعزاز حاصل ہے لیکن وہ سرخیوں میں رہنا نہیں چاہتے۔ وہ کبھی میڈیا کے سامنے بھی نہیں آتے۔ انڈسٹری میں ان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ نہ ہی فلمی تقاریب میں شرکت کرتے ہیں اور نہ ایوارڈ فنکشن میں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: