ایم اے سلام

رتیش دیشمکھ اور جنلیا ڈیسوزا بالی ووڈ کے سب سے کیوٹ جوڑوں میں سے ایک ہے۔ جنلیا اور رتیش ایک دوسرے کے ساتھ مستی کرنے اور مذاق اُڑانے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ ان دونوں کا پیار جتنا گہرا ہے دونوں اتنے ہی ایک دوسرے سے مزے بھی لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں دونوں رومانٹک فوٹوز شیر کرتے ہیں وہیں دلچسپ ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

رتیش دیشمکھ اور جنلیا ڈیسوزا اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ایسے میں دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ویڈیو شیر کرتے ہوئے وش کیا ہے۔ ایک طرف جہاں جنلیا نے رومانٹک ویڈیو پوسٹ کرکے اپنے پیار کا اظہار رتیش سے کیا ہے تو وہیں رتیش نے مذاقیہ ویڈیو ڈال شادی کو درد بتایا ہے۔ رتیش نے جنلیا کے ساتھ کا ایک ویڈیو شیر کیا ہے جس میں جنلیا انہیں ان کی شادی کی تصویریں دکھا رہی ہیں۔

ایسے میں جب رتیش تصویریں دیکھتے ہیں تو دکھی ہو جاتے ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں جگجیت سنگھ کی غزل ”تم اتنا جو مسکرا رہے ہو“ چلنے لگتا ہے۔ یہ ویڈیو بہت فنی ہے۔ اسے شیر کرتے ہوئے رتیش نے لکھا ”ہیپی انورسری بائیکو“ وہیں جنلیا نے ایک رومانٹک ویڈیو ڈالا ہے جس میں ان کے اور رتیش کے کچھ خاص لمحوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیر کرتے ہوئے جنلیا نے لکھا ”ہمیشہ کے لئے میرے“ میرے ساتھ زندگی آگے تک جیو میں وعدہ کرتی ہوں ابھی بہت کچھ اچھا ہونا باقی ہے۔ ہیپی انورسری رتیش بتادوں کے مجھے تمہاری پتنی ہونا پسند ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: