ایم اے سلام

ثاقب سلیم بچپن سے سچن تنڈولکر کے فائن رہے ہیں اور انہوں نے اسٹیٹ لیول تک کرکٹ بھی کھیلا ہے۔ اس وقت ثاقب اپنی آنے والی فلم 83 میں سابق ہندوستانی کرکٹر مہندر امرناتھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثاقب نے کہا جب یہ فلم شروع ہوئی تھی تب میرے دماغ میں یہی سوال آیا تھا کہ آخر وائس کیپٹن مہندر امرناتھ کا کردار کون نبھائیگا میں نے اپنی ایجنسی سے بات کی تو پتہ چلا کہ ابھی تک اس کردار کے لئے کوئی ایکٹر فائنل نہیں ہوا ہے۔

اس کے بعد میں نے ڈائرکٹر کبیر خان سے ربط کیا اور ان سے ملنے کا وقت لیا ملنے کے بعد انہوں نے اگلے دن مجھے کرکٹ پریکٹس کے لئے بلایا اور مجھے رول کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ فلم کی شوٹنگ کے تجربات کو شیر کرتے ہوئے ثاقب نے بتایا میں اپنی زندگی میں کرکٹر بننا چاہتا تھا اور اس فلم کے ذریعہ میرا یہ خواب پورا ہوگیا۔ سوچئے ہم لوگ لارڈس کی بالکنی میں کھڑے ہوئے ہیں جہاں اور ابھی تک کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

تبھی کبیر خان نے بتایا کہ ہم اصلی ورلڈ کپ ٹروفی کے ساتھ شوٹ کررہے ہیں جب یہ ٹرافی لائی گئی تو میں رنویر اور ہارڈی سندھو کے ساتھ پوری ٹیم جذباتی ہوگئی۔ بہرحال کبیر خان کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم 83 میں دیپیکا پڈوکون جہاں کپل دیو کی پتنی کا کردار ادا کررہی ہیں وہیں ہری سندھو، طاہر راج باسن، ثاقب سلیم، ایمی ورک، جیوا، ساحل کھڑ اہم کرکٹرس کے کرداروں میں ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: