ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون اب اپنے 34 ویں سال میں قدم رکھ چکی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم اوم شانتی اوم کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی دیپیکا پچھلے ایک دہے میں بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریس بن کر ابھری ہیں اور وہ نہ صرف ملک میں بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب رہی ہیں حالانکہ ایک کامیاب کیریئر کے باوجود وہ یادگار فلموں کا حصہ بننے سے رہ گئی تھیں۔

 وہ اپنے بالی ووڈکیریئر کی شروعات فلم سانوریا سے کرنے والی تھیں، لیکن سنجے لیلا بھنسالی، رنبیر کپور اور سونم کپور جیسے ستاروں کو لانچ کیا تھا حالانکہ بھنسالی نے کچھ سالوں بعد دیپیکا کے ساتھ بیک ٹو بیک تین فلموں میں ساتھ کام کیا اور ان کے کیریئر کو نئی زندگی دینے میں کامیاب رہے اس کے علاوہ وہ یش چوپڑہ کی آخری فلم جب تک ہے جان کا بھی حصہ تھیں، لیکن دیپیکا کی جگہ اس فلم میں کیٹرینہ کیف کو لے لیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ وہ یش راج پروڈکشن کی ہی سوپر ہٹ فلم دھوم 3 کا بھی حصہ تھیں لیکن اس فلم میں بھی کیٹرینہ کیف انہیں ری پلیس کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ عامر خان اسٹار اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی تھی۔ واضح رہے کہ دیپیکا نے ایکٹنگ کے لئے انوپم کھیر اسکول آف ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈانس سیکھنے کے لئے مشہور کوریو گرافر شامک ڈاور سے تربیت لی تھی۔ وہ سال 2007 میں ہمیش ریشمیاں کے میوزک ویڈیو نام ہے تیرا میں نظر آئی تھیں اس کے بعد انہیں فرح خان کی فلم کے ساتھ اپنا کیریئر شروع کرنے کا موقع ملا تھا۔ دیپیکا فی الحال چھپاک اور 83 کو لیکر خبروں میں ہےں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: