ایم اے سلام

اچانک سلمان خان نے ٹوئٹ کرکے اپنی نئی فلم کا اعلان کرکے سبھی کو چونکا دیا۔ بالی ووڈ میں خبر یوں اور جاسوسوں کی کمی نہیں ہے لیکن کسی کو بھی بھنک نہیں لگی کہ ”کبھی عید کبھی دیوالی“ نام کی بھی کوئی فلم سلمان پلان کررہے ہیں ورنہ مہینوں پہلے ہی پتہ چل جاتا کہ کونسی فلم کی کھچڑی پکائی جارہی ہے اور کیا کہانی ہوگی۔ یہ فلم ساجد نڈیاڈ والا پروڈیوس کررہے ہیں جن کا شمار سلمان کے خاص دوستوں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے مل کر کئی ہٹ فلمیں ساتھ دی ہیں اور دن بہ دن ان کی دوستی بھی مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

یہی فلم نہیں بلکہ سلمان اگلی فلم ”کک 2“ بھی ساجد کے لئے کررہے ہیں۔ ”کبھی عید کبھی دیوالی“ میں ہیروئین کون ہوگی یہ سوال منہ پھاڑے کھڑا ہے لیکن نام ڈھونڈ نے شروع ہوگئے ہیں۔ فلم سے اور سلمان سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں ایک نہیں بلکہ دو ہیروئین نظر آئیں گی۔ سبھی جانتے ہیں کہ ساجد نڈیاڈ والا کیمپ کی جیکلین فرنانڈیز اور کرتی سنن خاص ہے۔

یہ دونوں ساجد کے لئے کئی فلمیں کرچکی ہیں اور ان کے ہی نام پر ایک بار پھر مہر لگ سکتی ہے اس میں کرتی کا نام تو پکا ہے چونکہ جیکلین کک 2 کا بھی حصہ ہوسکتی ہیں۔ اسی لئے شاید ان کے نام پر سلمان متفق نہ ہو لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکلین کے نام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے اور کچھ ہی دنوں میں اس بات کا اعلان ہوسکتا ہے لگاتار جیکلین کے ساتھ فلمیں کرتے آرہے ہیں۔ سلمان خان اس فلم میں کیٹرینہ کی سفارش کیوں نہیں کئے یہ اور بات ہے لیکن بالی ووڈ میں اور بھی کئی ہیروئین ہیں جو سلمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن سلمان صرف اپنی فلموں میں جیکلین کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: