ایم اے سلام

ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بکنی میں اپنی کچھ تصویریں شیر کی ہیں۔ ان دنوں زیادہ تر سلیبٹریز وکیشن پر ہیں اور کرشنا بھی چھٹیوں کا لطف لے رہی ہیں۔ کرشنا نے کچھ اور تصویریں بھی شیر کی ہیں جن میں وہ اپنے بوائے فرینڈ ایبن ہومس کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تصویروں میں کرشنا نے بلاک بکنی پہنی ہوئی ہے۔ انہوں نے تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ Nirvana state of mind کرشنا شراف نے ایک کہانی بھی شیر کی ہے اور اپنے بوائے فرینڈ ایبن ہومن کو بوسہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ کرشنا جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی ہیں۔ کرشنا کے بھائی ٹائیگر شراف نے تصویروں پر کمنٹ کرتے لکھا ہے ”بیچارہ ایبن“ ۔ بتاتے چلیں کہ ٹائیگر شراف کا کیریئر جہاں سوپر ہٹ ثابت ہو رہا ہے اب لگتا ہے اپنی گلیمرس تصویروں کو سوشل میڈیا پر شیر کرتے ہوئے ان کی بہن کرشنا شراف بھی بالی ووڈ میں داخلہ کی خواہاں ہیں۔

ان کی حالیہ دنوں لی گئی تصویروں سے ظاہر ہے کہ کرشنا شراف کافی بولڈ ہیں اور وہ کسی بڑے بینر کے ذریعہ فلموں میں اپنا ڈبیو کرنا چاہ رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کرشنا کے فوٹو سیشن کی لی گئی تصویروں کے وائرل ہوتے ہی بالی ووڈ کے کئی فلمساز آپ کو اپنی فلموں میں لانچ کرنے کامن بنا رہے ہیں لیکن ابھی اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ فلموں میں کب داخلہ لینا چاہتی ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ شراف گھرانے کی یہ لڑکی بہت دھماکہ سے نئی اداکاراوں میں اپنا نام درج کرائیں گی۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: