ایم اے سلام

بالی ووڈ میں ان دنوں سب سے زیادہ خبروں میں دشا پٹانی ہی رہتی ہیں چاہے وہ کوئی فلم کررہی ہوں یا نہ کررہی ہوں۔ انڈسٹری میں پٹانی ہمیشہ سے ہی خبروں میں بنی رہتی ہیں۔ اپنی معصومیت اور خوبصورتی کی وجہ وہ فائنس کے دلوں پر تو راج کرتی ہی ہیں۔ باکس آفس پر بھی ان کا پرفارمینس اب تک بہتر رہا ہے حالانکہ پٹانی ابھی خود کو سکسیس فل نہیں مانتی ان کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں بہت کچھ کرنا ہے۔ دشا پٹانی کی فلم ملنگ ریلیز ہو رہی ہے۔ پوسٹر اور ٹریلر کے ساتھ ہی یہ فلم زبردست خبروں میں ہے۔

آدتیہ رائے کپور کے ساتھ دشا کی باونڈنگ فائنس کو خوب پسند آرہی ہے۔ فلم کے گانے پہلے ہی ہٹ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے کررہی ہیں۔ اس دوران ایک انٹرویو میں دشا نے کہا میں خوش ہوں کے میرے پاس کافی کام ہے اور میں سبھی میں بسٹ دینے کی کوشش کررہی ہوں میں اس کا سہرہ اپنے والدین کو دیتی ہوں اگر اس رات میری ماں نے میرا حوصلہ نہیں بڑھا یا تو ہوتا جب میں مشکلات کو لیکر الجھن میں تھی۔

اسی صورت میں شاید میں آج یہاں تک نہیں پہنچتی۔ انہوں نے مجھے اس پیشہ میں آگے بڑھانے میں تعاون دیا میں نے جو کچھ بھی کیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی تک کامیاب ہوں پٹانی نے آگے کہا ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پورے سفر کے دوران میں خوش قسمت رہی کہ ایسے لوگوں سے ملی جو ہمیشہ مددگار رہے ہیں۔ میرے افراد خاندان مجھے فلموں کے بارے میں مشورہ نہیں دیتے ہےں اور نہ ہی میں انہیں تناو دینا چاہتی ہوں لیکن وہ میرے ہر کام میں میرے ساتھ ہے میں اپنے فیصلوں سے آگاہ بھی ہوں کیونکہ میں میری ذمہ داریاں نبھانا جانتی ہوں۔

 

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: