ایم اے سلام

سال 2018 میں ریلیز ہوئی ساوتھ سوپر اسٹار یاش کی فلم کے جی ایف کو شائقین کا ڈھیر سارا پیار ملا تھا۔ فلم سال 2018 میں 21 دسمبر کے دن ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی شائقین اس کے دوسرے پاٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ ایک سال پورے ہونے کے موقع پر کے جی ایف چاپٹر 2 کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹر شیر بھی کیا ہے۔ فرحان اختر نے انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر شیر کیا ہے جس میں یاش اپنے رول میں نظر آرہے ہیں۔

پوسٹر کے ساتھ فرحان نے کیپشن میں لکھا سامراجیہ کے پھر سے قیام کے لئے ہم تیار ہیں۔ بتادیں کہ کے جی ایف کے پہلے پارٹ کے آنے کے بعد سے ہی دوسرے پارٹ کا شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔ فلم کے پہلے پارٹ نے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ ملک کے باہر بھی اچھا کلکشن کیا تھا۔ فلم تمل، تلگو، ہندی، ملیالم جیسی زبانوں میں ریلیز کی گئی تھی۔ اور اس نے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

فلم کی بات کریں تو اس کا ڈائرکشن پرشانت نیل کررہے ہیں۔ فلم میں ناگاوشیش سنہا، مالویکا اورنیاش، رام چندر راجو، جیسے اداکار شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ یہ فلم سنجے دت کو لیکر بھی سرخیوں میں ہے۔ سنجے دت فلم میں نگیٹیو رول کرتے نظر آئیں گے۔ اب کے جی ایف چاپٹر 2 کے متعلق تاہ خبر یہ آئی ہے کہ اس فلم میں اب سنجے دت کے علاوہ روینہ ٹنڈن کو بھی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فلم کو کئی ایک زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کو سابق میں عوام کا زبردست رسپانس حاصل رہا۔ فلم میں بالخصوص یاش کی اداکاری کو زبردست سراہا گیا۔ اس فلم نے سچ کہا جائے تو ہندوستان سنیما کو ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: