ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن کی ساس اور بالی ووڈ فلموں کے شو مین آنجہانی، راجکپور کی بڑی بیٹی ریتو نندہ کا پچھلے دنوں انتقال ہوگیا۔ 71 سال کی عمر میں ریتو نندہ نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ریتو نندہ ایک طویل عرصہ سے کینسر سے متاثر تھیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی سمدھن کے انتقال کی اطلاع اپنے بلاگ پر بھی دی ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر لکھا ”میری سمدھن ریتو نندہ، شویتا بچن کی ساس کا رات 1:15 بجے اچانک انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتادیں کہ شویتا کے سسر کا انتقال ہوئے بھی ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا ہے۔

اگست 2018 میں شویتا کے سسر راجن نندہ کا انتقال ہوا تھا۔ ریتو نندہ کے بیٹے نکھل نندہ اور امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن کی شادی سال 1997 میں ہوئی تھی۔ رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور نے اس بات کی اطلاع انسٹا گرام کے ذریعہ دی۔ ردھیما نے اپنی پھوپو کی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا ”میں اپنی زندگی میں ان سے زیادہ محبت کرنے والی بہترین برتاو رکھنے والی خاتون سے آج تک نہیں ملی تھی۔

پھوپو آپ ہمیشہ یاد آئیں گی۔ واضح ہو کہ ہندی فلموں کے شو مین نے فلم انڈسٹری کو یادگار فلمیں دی ہیں۔ انہوں نے ہر بار سماج کے سلگتے موضوعات پر فلمیں بنائی تھیں۔ انہوں نے کرشنا کپور سے شادی کی تھی جن سے انہیں پانچ اولادیں ہوئیں۔ رندھیر کپور، ریتو کپور نندہ، رشی کپور، ریماجین اور راجیو کپور راجکپور نے کبھی اپنی بیٹوں کو فلموں میں نہیں لایا البتہ ان کے تین بیٹے رندھیر، رشی اور راجیو نے فلموں میں کام کیا لیکن ان تینوں میں رشی کپور ہی ایور گرین اور کامیاب ہیرو ثابت ہوئے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: