ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر اجئے دیوگن کی فلم تاناجی دا ان سنگ وار پر باکس آفس پر لگاتار کمائی کررہی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر 200 سے زائد کروڑ کا بزنس پار کرلیا ہے۔ تاناجی کے ریلیز ہونے سے پہلے اجئے دیوگن نے اپنے اگلے پراجکٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ اجئے دیوگن نے اپنا اگلا پراجکٹ باہوبلی کے ڈائرکٹر ایس ایس راجا مولی کی فلم ”آر آر آر“ کی شروعات کر دی ہے۔ ”آر آر آر“ مووی کے بارے مےں بتاتے ہوئے ٹوئٹ کیا ”ہم لوگ اجئے دیوگن کے ساتھ ہمارے شیڈول کی شروعات کے لئے بہت خوش ہیں۔

فلم ”آر آر آر“ میں کئی بڑی شخصیتےں بھی ہیں۔ فلم میں جونیر این ٹی آر رام چرن، عالیہ بھٹ اور بیرونی ایکٹرس ڈیزی جونس، لیڈ رول میں ہیں۔ فلم بڑے بجٹ سے بنائی جارہی ہے۔ فلم کا بجٹ اب 400 کروڑ کردیا گیا ہے۔ یہ فلم 10 زبانوں میں ریلیز ہوگی اجئے دیوگن کی فلم تاناجی دا ان سنگ واریر کو دوگنا پیارمل رہا ہے۔ فلم باکس آفس پر تو تاپڑتوڑ کمائی کررہی ہے۔

دوسری طرف اب فلم نے تاریخ بھی بنا ڈالی ہے۔ تینوں فوج کے سربراہ نے ساتھ مل کر یہ فلم دیکھی ہے۔ ریٹائرڈ نیوی آفیسر ہریندر سکھا، نے ٹوئٹ کرلکھا تاناجی نے تاریخ بنائی ہے۔ تینوں فوج کے نیوی چیف، آرمی چیف اور ایر چیف نے ساتھ مل کر اجئے دیوگن اور کاجول کی ملک کے ہیرو پر بنی فلم تاناجی دا ان سنگ واریر دیکھی۔ انہوں نے یہ فلم دلی میں دیکھی یہ اس دنیا سے الگ ہے۔ بہرحال اجئے دیوگن کی یہ فلم تاناجی سے توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم 250 کروڑ کی کمائی کا ہندسہ مکمل کرلیگی کیونکہ اس فلم نے صرف 18 دنوں میں 200 کروڑ کی کمائی پوری کرلی تھی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: