ایم اے سلام

فلم باہوبلی فیم ایکٹر رانا دگو باٹی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ”ہاتھی میرے ساتھی“ کو لیکر خبروں میں ہیں۔ اس فلم کو لیکر لگاتار نئی اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔ اسی دوران رانا کی اپ کمنگ مووی ”ہاتھی میرے ساتھی“ کا پوسٹر اور ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا گیا۔ ہے اس پوسٹر کو ایک نہیں بلکہ تین زبانوں ہندی، تمل اور تلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔ اسے ہاتھی میرے ساتھی کے پوسٹر کوترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیر کیا ہے۔ ایکٹر رانا دگو باٹی کی فلم ہاتھی میرے ساتھی کا جو پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔ اس میں وہ چیختے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 ان کے پیچھے ایک طاقتور ہاتھی بھی نظر آرہا ہے۔ رانا اپنے ہاتھ میں ایک ڈنڈا لئے ہوئے ہیں رانا پہلی بار اس لک میں دکھائی دینے والے ہیں۔ بتادیں کہ فلم ”ہاتھی میرے ساتھی“ تین زبانوں ہندی، تمل اور تلگو میں ریلیز ہوگی۔ وہیں ان تینوں زبانوں میں ڈبنگ رانا دگو باٹی نے خود کی ہے۔ رانا کے ڈبنگ کرتے ہوئے کچھ ویڈیو بھی وائرل ہوئے ہیں۔

فلم کا اعلان 2017 میں ہوا تھا جس کے بعد پہلا لک 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ ”ہاتھی میرے ساتھی“ ٹائٹل کا استعمال 49 سال بعد ایک بار پھر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سال 1971 میں راجیش کھنہ کی فلم ہاتھی میرے ساتھی بھی اسی ٹائٹل پر بنی تھی۔ یہ فلم راجیش کھنہ کو خراج ادا کرتی ہے لیکن میکرز کا کہنا ہے کہ یہ پرانی فلم کا ری میک نہیں ہے۔ اس میں ایک دم نئی کہانی ہوگی۔ فلم میں رانا کے کردار کا نام ون دیو ہے۔ وہیں مووی میں رانا کے علاوہ ایکٹر پلکٹ سمراٹ، زویا حسین بھی نظر آئیں گے۔ فلم کا ڈائرکشن سولومن نے کیا ہے۔ وہیں یہ مووی 2 اپریل 2020 کو ریلیز ہوگی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: