ایم اے سلام

ایکٹر انکت سیواج نے گرل فرینڈ نوپور بھاٹیہ سے شادی کرلی۔ 20 سال پہلے ہوئی تھی دوستی کی دنیا میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ من موہنی فیم ایکٹر انکت سلیبس نے بچپن کی دوست نوپور بھاٹیہ سے پورے رسم و رواج کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ ”لال عشق“ اور ”عشق باز“ جیسے مشہور سیریلس میں کام کرنے والے انکت کی شادی کی پچھلے کئی دنوں سے خوب خبریں تھیں۔ انکت اور نوپور کی شادی اتراکھنڈ کے جم کارپیٹ میں ہوئی ہے۔ یوپی کے میرٹھ کے رہنے والے انکت سیواج جلد ہی ممبئی میں ویڈنگ رسپشن اور اپنے ہوم ٹاون میں ایک ویڈنگ پارٹی بھی دینے والے ہیں۔

انکت اور نوپور عمر کے اس پڑاو سے دوست ہیں جب پیار عشق اور محبت کی باتیں شاید ہی سمجھ میں آتی ہیں۔ بچپن کی دوستی آہستہ آہستہ پیار میں بدل گئی اور دونوں ہمراہی بن گئے نوپور بھاٹیہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سینئر مارکٹنگ مینجر ہے جبکہ انکت سیواج اپنی ایکٹنگ کی بدولت لاکھوں دلوں پر راج کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں کے ہلدی رسم کی تصویریں سامنے آئی ہیں حالانکہ انکت نے خود کوئی بھی تصویر شیر نہیں کی ہے۔

لہذا شادی کی تصویروں کا انتظار ہے۔ انکت نے ایک انٹرویو میں بتایا میں اور نوپور کنڈر گارڈن اسکول سے ساتھ ہیں۔ تقریباً 20 سال سے ہمارے معاملہ میں پیار دوستی والی بات ہے سچ ثابت ہوتی ہے۔ ہم نے ساتھ میں ایک پوری زندگی گذاردی ہے۔ ہم نے ایک دوسرے کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے۔ ایک دور وہ بھی تھا جب ہم دونوں الگ الگ شہر میں تھے یہاں تک کہ دوسرے ملک میں لیکن ہمارا ساتھ ایسے ہی بنا رہا ہر رشتہ کی طرح انکت اور نوپور کے رشتہ میں بھی وہ دور آیا۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: