ایم اے سلام

کورونا وائرس کے قہر سے پوری دنیا متاثر ہے ملک میں بھی اس کا اثر تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ ایسے میں اب ملک میں 21 دنوں کے لئے لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ عام لوگوں سے لیکر سلیبرٹیز تک گھر میں ان دنوں قید ہیں۔ کئی سلیبس تک گھر میں ان دنوں اپنے ہاوز ہلپس کو چھٹی دے دی اور اب وہ خود ہی اپنے گھر کا کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں کیٹرینہ کیف کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں وہ برتن دھوتی نظر آئیں تھیں۔ اس پر دیپیکا پڈوکون نے ری ایکٹ کیا ہے، کیٹرینہ کے اس ویڈیو پر ری ایکٹ کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ تم نے میرا آئیڈیا چرا لیا دراصل حال ہی میں کیٹرینہ نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو شیر کیا تھا جس میں وہ برتن دھوتی نظر آئی تھیں۔

ساتھ ہی صاف برتن دھونے کا طریقہ باتی نظر آئی تھیں۔ اب دیپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے کیٹرینہ کیف کی یہی والی برتن دھوتے ہوئے ویڈیو شیر کی ہے۔ ویڈیو شیر کرتے ہوئے دیپیکا نے لکھا مجھے بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ سیزن ون کا پانچواں ایپی سوڈ رد ہوگیا ہے کیونکہ کیٹرینہ کیف نے میرا آئیڈیا چرا لیا ہے۔ دیپیکا کے اس پوسٹ پر کیٹرینہ کیف نے بھی کمنٹ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ”ہا ہا ہا ہا“ میں نے میری ہاوز اسٹاف سے اسکا حق حاصل کرلیا ہے محفوظ رہیں میں تم سے پیار کرتی ہوں ویڈیو میں کیٹرینہ فائنس کو کہتی ہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہاوز ہلپس کو چھٹی دے دی ہے اور اب وہ خود برتن صاف کررہی ہیں۔ ویڈیو میں کیٹرینہ کہتی ہیں کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تو ہم جس طرح سے اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں ایسے ہی ہاوز ہیلپس کو بھی اپنے گھر میں رہنا چاہئے، گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: