ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس کیٹرینہ کیف نے کچھ وقت پہلے ہی اپنا 36 واں برتھ ڈے منایا تھا۔ انہوں نے اس خاص دن کو میکسیکو میں اپنی فیملی اور نزدیکیوں کے ساتھ منایا۔ کیٹرینہ کیف آخری بار فلم ”بھارت“ میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم کے بعد ایسی خبریں آرہی تھیں کہ کیٹرینہ کیف رنویر سنگھ کے ساتھ کبیر خان کی فلم 83 میں نظر آئیں گی لیکن اب ان کی جگہ دیپیکا پڈوکون نظر آرہی ہیں۔

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب کیٹرینہ کیف سے اس بارے میں پوچھا گیا تو کیا انہیں فلم 83 آفر ہوئی تھی اس کا جواب دیتے ہوئے کیٹرینہ نے بتایا کہ انہیں یہ فلم کبھی آفر نہیں ہوئی تھی اور نہ اس کے بارے میں کبھی بات ہوئی تھی۔ ایسا کہا جارہا تھا کہ کیٹرینہ اس سے پہلے کبر خان کے ساتھ ٹائیگر زندہ ہے اور ایک تھا ٹائیگر کرچکی ہیں۔

اس لئے 83 فلم میں بھی اہم رول نبھانے والی ہیں۔ فلم 83 کپل دیو کی زندگی پر بنی ہے۔ رنویر سنگھ کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ وہیں دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی پتنی رومی بھاٹیہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں 1983 میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ اور اس کی تاریخی کامیابی کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کو وشنو وردھن اندوری، فینٹم فلمس، دیپیکا پڈوکون اور ساجد نڈیاڈوالا کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم کو اسی سال 10 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے چلتے اس کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: