ایم اے سلام

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کو ایک زبردست فلم مل گئی ہے۔ کرن کو خود سنی نے فلم ”پل پل دل کے پاس“ سے بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا۔ یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہی ہو لیکن کرن کی ایکٹنگ کو لوگوں نے پسند کیا تھا۔ پہلی فلم فلاپ ہونے کے بعد اب کرن دیول جلد ہی دوسری فلم میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو کرن کو ایک تلگو سوپر ہٹ فلم کو ہندی ری میک میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ خبر ہے کہ اس فلم کو بھی ان کے پاپا سنی دیول خود پروڈیوس کریں گے۔ سنی نے فلم کے حقوق خرید لئے ہیں۔

 فلم کا نام ”بروچ ایور ایورو“ ہے۔ یہ کامیڈی فلم ہے جو سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ ایسے تین دوستوں کی کہانی ہے جن کا پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا ہے۔ ان تین دوستوں کے گروپ میں ایک لڑکی کی انٹری ہوتی ہے جس کے بعد ان کی زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کرن دیول نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات فلم ”پل پل دل کے پاس“ سے کی تھی۔ جسے خود سنی دیول نے ڈائرکٹ کیا تھا۔

لیکن اس فلم کو عوام نے پسند نہیں کیا۔ یہ فلم ہفتہ پندرہ دنوں میں ہی سنیما گھروں سے اتر گئی۔ کہا تو یہ بھی گیا تھا کہ کرن کی اس فلم کو کوئی ڈسٹری بیوٹر ہاتھ لگانے کے لئے تیار نہیں تھا۔ ایسے میں خود اسے پروڈکشن ہاوز کی جانب سے ریلیز کرنا پڑا تھا۔ فلم میں کرن کے مقابل دلی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سحر بمبا کو بھی لانچ کیا گیا تھا۔ فلم میں سچن کھیدکر نے بھی اہم رول ادا کیا تھا، لیکن اس فلم نے باکس آفس پر صرف 7.95 کروڑ کی کمائی کی جو بجٹ سے بہت کم تھی۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: