ایم اے سلام

مس ورلڈ مانوشی چھلر تاریخی موضوع پر بن رہی فلم ”پرتھوی راج“ سے اکشے کمار کے ساتھ اپنا بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ مانوشی چھلر کا کہنا ہے کہ پردے پر سنیگتا کے کردار کے ساتھ انصاف کرنا ان کے لئے بڑی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا فلم ”پرتھوی راج“ حقیقت میں ایک بہت بڑا تجربہ ہے۔ اسے ایک بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے اور ہم نے اس کے ایک شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور اس کا تجربہ بھی بہترین رہا۔ کیونکہ ہم نے کچھ بیحد اہم سین شوٹ کئے۔

یہ میری پہلی فلم کے لئے میرا پہلا آوٹ ڈور ہے۔ مانوشی چھلر نے مزید کہا راجستھان میں شوٹنگ کے دوران ہمیں خوب پیار بھی ملا۔ پرتھوی راج اور سنیگتا کے لئے لوگوں کے دلوں میں احترام ہے اور اسے دیکھ کر بہت ہی اچھا لگا۔ ایسے میں سنیگتا کے کردار کو پردے پر دیکھنا میرے لئے ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں اپنی طرف سے پوری کوشش کررہی ہوں کہ جب لوگ دیوالی میں اس فلم کو تھیٹرس میں دیکھں گے تو انہیں پوری طرح سے خوش ملیں گے۔

چندر پرکاش دویدی کی جانب سے ڈائرکٹ یہ فلم اس سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں اکشے کمار پرتھوی راج چوہان کا کردار نبھائیں گے۔ بتادیں پرتھوی راج چوہان کی پیدائش 1168 میں ہوا تھا۔ وہ اجمیر کے راجہ سومیشور چوہان کے بیٹے تھے۔ پرتھوی راج نے 13 سال کی عمر میں اجمیر کا تخت سنبھالا تھا۔ پرتھوری راج چوہان کی شوٹنگ سے شیڈول کی تکمیل کے بعد کورونا وائرس کی وجہ روک دی گئی ہے۔ فی الحال اس کے اگلے شیڈول کی شروعات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: