ایم اے سلام

حیدرآبادی فلموں کے مشہور ایکٹر و کامیاب بزنسمن توفیق خان جو ہمیشہ عوام کی مدد کے لئے ہر دم سامنے آتے ہیں اس بار وہ حیدرآباد میں کورونا وائرس کے لئے لاک ڈاون کے اعلان کے بعد نئے اور پرانے شہر کے غریب اور مستحق عوام میں راشن کی تقسیم میں رات دن مصروف ہیں۔ توفیق خان بلا لحاظ مذہب و ملت غریب عوام میں لاک ڈاون کے اعلان کے ساتھ ہی اناج کی تقسیم کے کام کی شروعات کی ہے۔ ان کے بنائے ہوئے کٹس میں چاول آٹا دالیں، مرچی، نمک، تیل کے علاوہ دودھ وغیرہ شامل ہے۔

 توفیق خان جو ماہ رمضان میں غریب عوام میں دل کھول کر امداد دیا کرتے ہیں۔ اس بار بھی پورے جذبہ کے ساتھ ہر دور غریب اور متاثرہ عوام کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔ ان کے اس جذبہ انسانی کو نہ صرف دونوں شہروں کی عوام بلکہ پوری ریاست میں سراہا جارہا ہے۔ توفیق خان جو اپنی کامیاب فلموں ایک تھا سردار، ماموں ٹنشن نیں لینے کا، ٹائیگر سلطان، کے علاوہ اور بھی کئی فلمیں کی ہیں۔

 جس کی وجہ فلموں میں ان کے زبردست پرفارمینس کی وجہ ان کی فائن فالوئنگ کافی زبردست ہے۔ ان کے چاہنے والے نہ صرف تلنگانہ میں بلکہ دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ وہ فی الحال اپنی ایک اور فلم ڈیڈی بیٹی بچاو کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ جو بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے ذریعہ عوام کو وہ ایک بہترین پیغام دینے جارہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رضامراد اور کرن کمار جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔

 

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: