ایم اے سلام

ڈائرکٹر موہت سوری نے اب سے پانچ سال پہلے سدھارتھ ملہوترا رتیش دیشمکھ اور شردھا کپور کے ساتھ فلم ”ایک ویلن“ بنائی تھی۔ اس فلم کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ اب وہ اس فلم کا پارٹ 2 ”ایک ویلن 2“ بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔ اب اس میں جان ابراہام اور آدتیہ رائے کپور کو اہم کرداروں کے لئے کاسٹ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فلم پہلی والی فلم کا سیکویل نہیں بلکہ بالکل نئی کہانی ہوگی اور آدتیہ اور جان کے کیریکٹر ایک دوسرے کے سامنے دکھائی دیں گے۔

یہ ایک لواسٹوری ہوگی اور اس کے لئے کسی ٹاپ ہیروئین کو کاسٹ کیا جائے گا۔ کچھ وقت پہلے ہی جان اور آدتیہ نے موہت کا آئیڈیا سناتھا جس کے بعد دونوں نے یہ فلم سائن کرلی پچھلی فلم میں رتیش دیشمکھ نے ویلن کا رول کیا تھا۔ اس فلم کا میوزک بھی کافی اچھا تھا کہا جارہا ہے۔ اس فلم کو بھوشن کمار اور ایکتا کپور پروڈیوسرس کررہے ہیں۔

اسی سال اس کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی آدتیہ رائے کپور کی موہت کے ساتھ عاشقی 2 اور ملنگ کے بعد یہ تیسری فلم ہوگی جبکہ جان کی یہ ان کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔آپ کو بتادےں کہ آدتیہ رائے کپور کی فلم عاشقی 2 جس میں وہ لیڈ رول میں تھے اور ان کے مقابل شردھا کپور تھیں اس فلم کے گانے اور اس فلم کو بھی شائقین نے کافی پسند کیا تھا۔ اور وہ فلم سوپر ہٹ بھی ہوئی تھی۔ ان کی فلم ملنگ جس میں بھی وہ لیڈ رول میں رہے اس میں ان کے مقابل دشا پٹانی ہیں۔ اس فلم میں ان دونوں کے کافی سارے بولڈ سینس جو بہت ہی مشہور ہوئے۔

 

 

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: