بالی ووڈ کے بڑے اسٹار سلمان خان نے حالیہ انٹرویو میں حیرت انگیز انکشاف کیا کہ ابھی تک کسی لڑکی نے اُن سے شادی کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ دو ہی باتیں ہوسکتی ہیں کہ اُن کا دعویٰ سچ ہے ہے یا پھر جھوٹ! مجموعی طور پر فلموں، ٹیلی ویژن اور شوبز میں ۳۵ سالہ ایکٹر ۹۸۔۸۸۹۱ءسے سرگرم ہیں۔ یعنی لگ بھگ ۱۳ سالہ پیشہ ورانہ سفر کے دوران سلمان کیسے کیسے مرحلوں سے گزرے، اُن کے بارے میں تھوڑی بہت جانکاری رکھنے والا فرد ابھی اگر ۵۴ سال کے آس پاس کی عمر کا ہو تو اُسے ہیرو کی حیثیت سے فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے ساتھ دھماکہ خیز شروعات کرتے ہوئے نوجوانوں کو گرویدہ بنالینے والے اسٹار کے تازہ ترین انکشاف پر حیران ہونا بلکہ اُس کی صداقت پر شک ہونا فطری امر ہے۔ میرا معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔
عبدالرشید سلیم سلمان خان (پورا نام) خود کو مسلم اور ہندو یعنی خالص بھارتیہ مانتے ہیں کیوں کہ والد سلیم خان مسلمان ہیں اور والدہ سشیلا چارک (اختیا ر کردہ نام سلمیٰ خان) ہندو ہیں۔ سلمان کے ددھیالی آبا و اجداد موجودہ وادی سوات (پاکستان) کے الاکوزئی پشتون رہے، جو ۰۰۸۱ءکے دوران نقل مقام کرتے ہوئے اندور، مدھیہ پردیش آکر بس گئے۔ سلمان کے دادا عبدالرشید خان نے اندور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا اعلیٰ عہدہ حاصل کیا اور ہولکر کے دور میں ’دلیر جنگ‘ کا خطاب جیتا۔ سلمان کی ماں مہاراشٹرا کی ہیں جن کے والد بلدیو سنگھ چارک جموں۔ کشمیر کے ڈوگرا راجپوت تھے جنھوں نے مہاراشٹرا کی لڑکی سے شادی کی تھی۔
سلمان خان کی ۰۹۹۱ءکے دہے میں شوبز کی خاص طور پر دو ہم عصر ساتھیوں سومی علی اور سنگیتا بجلانی سے گہری دوستی کا بہت چرچا رہا۔ وہ اکثر ڈیٹنگ کرتے رہے۔ سلمان سے عمر میں تقریباً پانچ سال بڑی سنگیتا نے ۰۸۹۱ءمیں مس انڈیا یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اُس کے بعد انھوں نے ماڈلنگ کی اور فلموں میں بھی کام کیا۔ سنگیتا نے ۶۹۹۱ءمیں اُس وقت کے انڈین کرکٹ کیپٹن محمد اظہرالدین سے شادی کرلی جو ۰۱۰۲ءتک برقرار رہی۔سلمان سے عمر میں آٹھ سال چھوٹی سومی علی کراچی نژاد پاکستانی شہری ہے۔ سومی کی ماں تہمینہ عراقی اور اُس کے والد مدن پاکستانی ہیں۔ سومی نے ۲۹۹۱ءسے ۷۹۹۱ءتک بالی ووڈ کی تقریباً ایک درجن فلموں میں کام کیا۔ وہ ۹۹۹۱ءمیں امریکہ چلی گئی۔
اسی سال سے سلمان خان اور مس ورلڈ ۴۹۹۱ءایشوریہ رائے کا جگ ظاہر عشق شروع ہوا، جو سلمان کے جنونی پن اور ایشوریہ کے لیے پشیمانی کا باعث بننے والی بعض حرکتوں کے سبب دو سال میں ختم ہوگیا۔ ایشوریہ کے موضوع پر ہی ویویک اوبرائے کے ساتھ سلمان خان کی تلخ لفظی جھڑپ بہت لوگوں کو یاد ہوگی۔ تقریباً سومی علی کی عمر والی ایشوریہ نے ۷۰۰۲ءمیں ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کرلی۔ ۳۰۰۲ءمیں انگریزی اداکارہ کٹرینہ کیف نے بالی ووڈ میں داخلہ لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان نے کٹرینہ کے کریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ پھر دونوں کی ڈیٹنگ شروع ہوگئی۔ برسوں تک دونوں کے تعلق سے قیاس آرائی ہوتی رہی۔ ایک مرحلہ پر یوں محسوس ہوا کہ دونوں شادی کرلیں گے۔ تاہم، ۱۱۰۲ءمیں کٹرینہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان کے ساتھ وہ کئی برس سنجیدگی سے رشتے میں رہیں، لیکن یہ معاملہ ۰۱۰۲ءمیں ختم ہوگیا۔
متذکرہ چار مشہور ایکٹریس کے ساتھ طویل مدت تک عشقیہ وقت گزارنے سے سلمان خان ہرگز انکار نہیں کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ سب جگ ظاہر ہے۔ یہ ماننا کچھ مشکل ہے کہ ان چاروں میں سے کسی نے بھی سلمان خان کو پروپوز نہیں کیا۔ چونکہ میرے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، اس لئے سلمان کو دو ٹوک انداز میں جھوٹا ثابت کرنا کٹھن ہے۔ ایسی توقع کرنا تو مزید مشکل ہے کہ چاروں میں سے کوئی سلمان کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے لب کشائی کریں گی۔ اس کے علاوہ شروع سے ہی بیرون بالی ووڈ ذی حیثیت گھرانوں کی بے شمار لڑکیاں سلمان خان کی دیوانگی کی حد تک پرستار رہی ہیں اور کئی موقعوں پر لڑکیوں نے اُن سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ سلمان خان کے اس دعوے پر کیسے یقین کیا جائے کہ ”مجھے ابھی تک کسی نے پروپوز نہیں کیا“؟ (کئی برسوں سے ”سوسائیڈ ڈیزیز“ سے متاثر سلمان خان نے شاید مذاق کیا ہے!!!)


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: