بالی ووڈ مےں بائےوپک فلمےں بنانے کا چلن اےک بار پھر سے زور پکڑ رہا ہے۔ حال ہی مےں کئی بائےوپکس بن کر رےلےز ہوئی ہیں وہیں اب اےک اور بائےوپک بننے جارہی ہے۔ خبر ہے اب ملک کی اتھلےٹ اور مشہور اولمپک چےمپےن پی ٹی اوشا کی زندگی پر بائےوپک بنائی جائے گی۔ کےٹرےنہ کےف اس فلم مےں پی ٹی اوشا کا رول کرےں گی۔ حالانکہ اس فلم کے لئے ابھی کےٹرےنہ کی طرف سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں آیا ہے لےکن اس بات کی خبرےں ہیں کہ کےٹرےنہ اس فلم مےں پی ٹی اوشا کا رول کرےں گی۔


بتادےں کہ کٹرےنہ سے پہلے اس بائےوپک کے لئے پرےنکا چوپڑہ کا نام سامنے آیا تھا لےکن اس فلم کو لے کر ان کی طرف سے کوئی کنفارمےشن نہیں آیا۔ اب دےکھنا یہ ہوگا کہ کےٹرےنہ اس فلم کے لئے ہاں کرتی ہے یا نہیں اس بائےوپک کو رےتوتی اےس ورما ڈائرکٹ کرےں گی۔ رےوتی اس سے قبل تمل اور ملیالم زبانوں کی کچھ فلمےں بھی ڈائرکٹ کرچکی ہیں۔


اےسے مےں پھر اےک بار شک کی سوئی سلمان خان کی جانب گھومتی نظر آنے لگی ہے کےونکہ خبرےں تھےں کہ بھارت چھوڑنے کے بعد پرےنکا نے جہاں بھنسالی کی فلم سے ہاتھ دھو دےا جس مےں سلمان تھے وہیں اب ان کے ہاتھ سے پی ٹی اوشا بائےوپک پھسل گئی جس مےں کےٹرےنہ کی انٹری ہونے جارہی ہے۔

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: