سلمان خان نے کئی لوگوں کا کیریئر سنوارا ہے اسی لئے ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو ان کے آگے پیچھے گھومتے رہتے ہیں۔
بگ باس کے کانٹسٹنٹس کو تو اکثر ان کے چاپلوسی کرتے دیکھا گیا ہے۔ اس شو میں سلمان سے بحث کرنے والے بھی جو کانٹسٹنٹس
ہوتے ہیں وہ شو کے مطابق ایسا کرتے ہیں ویسے وہ سلمان کی بات کاٹنے کی ہمت نہیں کرتے، ویسے یہ اچھا بھی ہے۔


آخر تعریف کسے نہیں چاہئے لوپا مدرا راوت نے اس بات کو سمجھا اور وہ ان لوگوں کی فہرست میں شامل ہونے والا نیا نام ہے جن
کے کیریئر کے لئے سلمان نے کچھ کیا ممکن ہے لوپا جلد ہی سلمان کے کسی پراجکٹ میں نظر آئے۔ دراصل وہ سلمان کے باندرا
میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں کئی بار نظر آچکی ہیں۔ وہ پچھلے دنوں بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں بھی نظر آئی تھیں۔


وہاں ان کی انٹری سلمان کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔ سلمان انہیں اپنے افراد خاندان کے ساتھ ساتھ فرینڈ سرکل میں شامل کئے ہوئے
ہیں۔ لوپا کو سلیم خان بھی پسند کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے لوپا سلمان کے فارم ہاوز میں بھی نظر آئی تھیں۔ اتنا ہی
نہیں انہوں نے اپنے پرسنل فوٹو گرافر سے لوپا کے فوٹوز بھی شوٹ کرائے۔ لوپا کی پروفیشنل لائف کو لیکر وہ لگاتار گائڈ کررہے
ہیں اس بات کے بہت ہی امکانات ہے کہ ایک دو ماہ میں لوپا کو لیکر کسی پراجکٹ کا وہ اعلان کرے بھلے ہی وہ ویب سیریز ہی
کیوں نہ ہو۔


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: