ستہ پہ ستہ ری میک ہےمامالنی کا لیڈ رول انوشکا شرما کرسکتی ہیں

ایم اے سلام

پچھلے کچھ دنوں سے سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی سوپر ہٹ فلم ”ستہ پہ ستہ“ کے ری میک بنائے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔ دراصل فرح خان اور روہت شیٹی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ساتھ مل کرایک بہت بڑی فلم بنانے جارہے ہیں حالانکہ ابھی تک اس فلم کی کاسٹ کو فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

 اس فلم میں لیڈرول کے لئے کئی ایکٹریس سے بات چیت چل رہی ہے۔حالیہ رپورٹس کی مانو تو فلم میں لیڈرول کے لئے انوشکا شرما سے ربط کیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک انہوں نے فلم کے لئے اپنی رضامندی نہیں دی ہے اور میکرز اور انوشکا کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ اس سے قبل آئی تھی کہ فلم کے لئے کیٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

 بتادیں کہ امیتابھ بچن والے لیڈ رول کے لئے شاہ رخ خان، اکشے کمار اور ریتک روشن کے نام لئے جارہے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی نام کو فائنل نہیں کیا گیا۔

 

 

 




మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: