کبیر خان کی فلم 83 میں دیپیکا بنیں گی رنویر کی پتنی

ایم اے سلام

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے فائینس کے لئے گڈنیوز یہ ہے کہ پہلے ایسی خبریں آئی تھی کہ دیپیکا کا فلم 83 میں مہمان رول ہوگا۔ اب تازہ خبر کے مطابق دیپیکا کا فلم میں نہ صرف مہمان بلکہ بڑا رول ہوگا۔ یہی نہیں وہ کبیر خان کے ساتھ فلم کو کوپروڈیوس بھی کریں گی۔

 بتایا جارہا ہے کہ دیپیکا فلم میں کپل دیو یعنی رنویر سنگھ کی پتنی کے رول میں ہوں گی۔ چونکہ 83 کپل دیو اور ان کی پتنی رومی بھاٹیہ کی لواسٹوری پر بھی فوکس کرے گی۔ ایسے میں رنویر ۔ دیپیکا کے رومانس کرتے ہوئے خصوصی سین ہوں گے۔

خاص کر اس میں دکھ بھری انڈنگ نہیں ہوگی۔ فلم میں ڈرامائی سین بھی ہوں گے جس میں کپل کی پتنی اسٹیڈیم چھوڑ کر چلی جاتی ہے کیونکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انڈین ٹیم میچ ہار سکتی ہے حالانکہ بعد میں جب ٹیم اچھا کھیلنے لگتی ہے وہ اسٹیڈیم میں واپس آتی ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: