بھارت کے بعد سلمان خان ایک اور کورین فلم کا ری میک کریں گے

ایم اے سلام

سوپر اسٹار سلمان خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک اور ہٹ کوریائی فلم ”ویٹرن“ کے ہندی ری میک میں کام کریں گے۔

 سال 2014 میں آئی کورین فلم ”اوڈے ٹومائی فادر“ کے ری میک بھارت کی ریلیز کا انتظار کررہے سلمان نے کہا کہ ان کے بہنوئی و اداکار پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری نے ویٹرن کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔

سال 2015 میں آئی یہ کوریائی فلم ایک جاسوس کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک مجرمانہ سرگرمیںں چلانے والے گروہ کا پیچھا کرتا ہے۔ 53 سالہ سلمان نے یہاں کہا کہ میں ویٹرن کررہا ہوںاتل کے پاس حقوق ہے یہ اچھی فلم ہے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بعد ہم یہ فلم کریں گے۔میرے پاس اور بھی کئی فلموں کے آفرس جو مجھے جواب دینا ہے ۔



మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: