ایم اے سلام

بالی ووڈ میں اپنے سنجیدہ کرداروں کے لئے مشہور ودیا بالن سلور اسکرین پر بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی کا کردار نبھاتی نظر آسکتی ہیں ودیا بالن کو بائیوپک کی کوئین کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اب تک جتنی فلموں میں کام کیا ہے۔

 اس سے زیادہ تو ان کی بائیوپک فلموں کو لے کر خبریں آئی ہیں جس میں اندرا گاندھی تک کا نام شامل ہے خبر ہے کہ ودیا بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کی زندگی پر بننے والی فلم میں لیڈ رول میں نظر آسکتی ہیں کہا جارہا ہے کہ فلم ڈائرکٹر سبھاش کپور مایاوتی کی زندگی پر ایک فلم بنانے پر غور کررہے ہیں جس میں وہ ودیا بالن کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔

 ڈائرکٹر سبھاش کپور اس سے قبل ٹی سیریز کے گلشن کمار کی زندگی پر بن رہی فلم ”مغل“ کا ڈائرکشن کرنے والے تھے لیکن می ٹو ابھیان مےں ان کا نام آنے کے بعد وہ فلم ان سے چھین لی گئی۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: