ایم اے سلام

ٹالی ووڈ کے کامیاب ہدایتکاروں میں سے ایک دل راجو ڈسٹری بیوٹر سے لے کر پروڈیوسر کے روپ میں انہوں نے لگاتار سوپر ہٹ فلموں سے کافی کم وقت میں ٹالی ووڈمیں اپنی خاص جگہ بنائی۔ اب دل راجو اپنے قدم بالی ووڈ میں رکھنے جارہے ہیں۔

 اس سال ریلیز ہوئی دل راجو کی جانب سے پروڈیوس فلم ”ایف 2“ اب ہندی میں بننے جارہی ہے۔ اس فلم سے وہ بالی ووڈ پروڈیوسر بن جائیں گے۔ بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ مل کر دل راجو فلم ”ایف 2“ کو ہندی مےں ری میک کرنے جارہے ہیں۔

ان کی پیدائش نسرسنگ پلی میں ہوئی۔ ان کی عمر 48 سال ہے۔ ان کی تلگو میں ریلیز ہوئی ہٹ فلمیں الو ارجن کی ڈی جے اور ایم سی اے مڈل کلاس ابائے قابل ذکر ہیں۔

شادی سے پہلے اور شادی کے بعد دو نوجوانوں کی زندگی میں کیا کیاحالات ہوتے ہیں فلم میں یہی دکھایا گیا تھا۔ اس فلم کا ڈائرکشن انیس بزمی کریں گے۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

 

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: