دیپیکا پڈوکون فلم میکر سنجے لیلا بھنسالی کی فیوریٹ ہے اور بھنسالی نے اپنی فلموں میں انہیں بار بار کاسٹ کرتے ہیں پدماوت کے بعد بھنسالی ایک بار اور دیپیکا کو اپنی اگلی فلم کا حصہ بنانے جارہے ہیں۔ اس کے لئے وہ دیپیکا کی ہر شرط کو ماننے کے لئے بھی تیار ہے۔ خبریں آرہی ہیں کہ بھنسالی کے طویل عرصہ سے تاخیر کا شکار ہو رہے ایک پراجکٹ میں کام کرنے کے لئے دیپیکا تیار ہوگئی ہیں۔

 یہ پراجکٹ ہے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کی بائیوپک حال ہی میں خبر آئی تھی کہ اس فلم میں بھیشیک بچن کے مقابل تاپسی پنو کو کاسٹ کیا جانے والا ہے۔ اس خبر کو ٹھیک سے کچھ دن ہی ہوئے ہیں کہ تاپسی کا فلم سے پتہ کٹ ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ جن کے مطابق اب اس فلم میں امرتیا پریتم کے رول میں تاپسی کی جگہ بھنسالی کی فیوریٹ دیپیکا نظر آئیں گی۔

رپورٹس کی مانیں تو دیپیکا نے فلم کرنے سے پہلے اےک شرط رکھی ہے کہ فلم کا نام صرف ساحر لدھیانوی کے نام پر رکھنے کے بجائے ساحر اور امرتیا پریتم کے نام پر رکھا جائے۔ فلم کی کہانی ساحر لدھیانوی اور امریتا پرےتم کے رشتہ پر مبنی ہوگی۔ یہ ایک پریم کہانی ہے ذرائع کے مطابق بھنسالی نے دیپیکا کی یہ شرط مان لی ہے بتادیں کہ دیپیکا اس سے قبل بھنسالی کی کئی فلموں مےں نظر آچکی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی فلم ”چھپاک“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ بھنسالی کا یہ پراجکٹ کافی دنوں سے خبروںمیں ہے لیکن ابھی تک کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو پارہی ہے۔

 صرف وقفہ وقفہ سے کاسٹنگ میں تبدیلی کی خبریں ہی آرہی ہیں۔ اب اس کی شروعات کب ہوگی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ بھنسالی کا ایک اور پراجکٹ انشا اللہ سلمان خان کے چھوڑنے کے بعد کھٹائی میں پڑ گیا ہے لیکن یہ خبر بھی ہے کہ بھنسالی نےاس فلم کے لئے ریتک روشن سے بات مکمل کرلی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: