ایم اے سلام

بالی ووڈ کے مشہور اداکار نانا پاٹیکر کی فلمی صنعت میں اپنی الگ پہچان ہے۔ ان کے مداح دنیا بھر میں ہیں۔ حال ہی میں نانا پاٹیکر نے سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ”کالا“ میں نبھائے ویلن کے کردار سے خوب مقبولیت حاصل کی۔

اب خبر ہے کہ نانا پاٹیکر تلگو فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ اسٹار ڈائرکٹر تری وکرم سرینواس کے ڈائرکشن میں اسٹائلش اسٹار الوارجن کی نئی فلم میں نانا پاٹیکر کو پروڈیوسر نے ایک اہم کردار کے لئے سائن کیا ہے۔ تری وکرم سرینواس اور الو ارجن تیسری بار ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔ باپ اور بیٹے کے درمیان رشتوں کی کہانی کو تری وکرم سرینواس اس فلم میں پےش کرنے جارہے ہیں۔ فلم کی موسیقی کا ذمہ موسیقار ایس ایس تھمن کو سونپا گیا ہے۔

یہاں اس بات کو بتاتے چلیں کہ نانا پاٹیکر بالی ووڈ کے کافی سلجھے ہوئے اداکار ہیں۔ وہ اپنے کردار کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے اپنی پوری پوری تونائی اور قابلیت کا استعمال کرتے ہیں چونکہ وہ کافی اصول پسنداداکار ہیں۔ اس لئے بھی شاید ہندی فلم انڈسٹری میں انہیں ”سنکی“ اداکار بھی کہا جاتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ساوتھ انڈسٹری انہیں برداشت کرپاتی ہے یا پھر انہیں اپنا لیتی ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: