ایم اے سلام

فائنس پچھلے کافی عرصہ سے اکشے کمار اور کرینہ کپور کی فلم ”گڈ نیوز“ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ اب اس فلم کی ریلیز تاریخ ایک بار پھر آگے بڑھا دی گئی ہے۔ فلم میں اکشے اور کرینہ کے علاوہ کیارا اڈوانی اور دلجیت دو سانجھ بھی دکھائی دیں گے۔ اکشے کمار اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم گڈ نیوز پچھلے کافی عرصہ سے خبروں میں ہے۔

فائنس اس فلم کی ریلیز کا انتظار کافی وقت سے کررہے ہیں حالانکہ اب فائنس کا یہ انتظار اور بڑھ گیا ہے کیونکہ اس کی ریلیز تاریخ ایک بار پھر آگے کھسکا دی گئی ہے۔ پہلے یہ فلم جولائی میں ریلیز ہونی تھی تو اس کی تاریخ ستمبر میں کی گئی اور اب اسے ایک بار پھر آگے بڑھاکر 27 دسمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اکشے کمار کی حالیہ ریلیز فلم مشن منگل نے سو کروڑ کلب میں داخلہ لیکر اپنی کمائی کا ہندسہ اور بھی بڑھا لیا ہے اور یہ فلم ابھی بھی ملک کے سنیما گھروں میں اچھا بزنس کررہی ہے۔ اکشے کمار فی الحال مزید چار پراجکٹس میں مصروف ہیں۔ ایسے میں ٹریڈ ذرائع کا اندازہ ہے کہ ان کی 27 دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی گڈ نیوز بھی باکس آفس پر اچھے نتائج دیں گی۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: