ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹر عامر خان کی بیٹی ایرا خان بھی لائٹس، کیمرہ، ایکشن سے جڑ گئی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایرا فلموں کے بجائے تھیٹر کے ذریعہ فلمی لائن میں داخلہ لے رہی ہیں۔ ایرا Euripides Medea نامی پلے کا ڈائرکشن کرنے والی ہیں اور یہ ان کا تھیٹر ڈبیو ہوگا۔

 اب تو ایرا نے انسٹا گرام پر تصویر شیر کرکے بتادیا ہے کہ ان کی کیمرہ کے سامنے انٹری ہوچکی ہے۔ سوشیل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والی ایرا نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کی ہے جس میں وہ کسی سیٹ پر دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ شاٹ ان کے پیچھے سے لیا گیا ہے اور کیمرے لائٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح ہو کہ عامر خان کے فرزند جنید بھی اداکاری سے زیادہ ہدیتکاری پر توجہ دے رہے ہیں۔ جہاں فلمی ستاروں کے دوسرے بچے سلور اسکرین پر اپنا ڈبیو کرنے کے لئے بے چین ہیں۔ وہیں عامر خان کی دختر ایرا خان اور جنید کیمرہ کے پیچھے اپنی قابلیت بتانا چاہتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایرا اور جنید کا مستقبل انہیں کس قدر آگے لے جاتا ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: