ایم اے سلام

کیدرناتھ کی ریلیز کے ساتھ ہی بالی ووڈ کو نیا چہرہ مل گیا ہے۔ اس سال بالی ووڈ کو کئی نئے چہرے ملے ہیں لیکن سارا علی خان ان اسٹار اولادوں میں سے ایک ہے جن کے چاروں طرف اپنے اسٹار والدین کا دبدبہ رہتا ہے۔ اس سال تو کئی نئے چہرے جن میں ماڈل بھی تھیں ٹی وی اسٹار بھی اور بالی ووڈ سے بالکل انجان لڑکیاں بھی۔ سارا کے ڈیڈ سیف کی فلم کال کنڈی کے ساتھ ہی ریلیز باکسنگ پر مبنی انوراگ کشپ کی فلم مکہ باز سے زویا حسین کا داخلہ ہوا تھا۔

 زویا حسین نے مکہ باز میں ہیرو وینت کمار سنگھ کی ہیروئین کا کردار کیا تھا۔ زویا ماڈل ہے۔ ان کی اسکرین اپیرنس ہے لیکن اچھی بات یہ رہی کہ ان کے کردار کی تعریف بھی ہوئی ان کی ہندی فلم ہاتھی میرے ساتھی جلد ہی ریلیز ہوسکتی ہے۔ اس فلم میں رانا دگوباٹی، مرکزی کردار میں ہے۔

فلم مکہ باز سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی زویا حسین کے پاس بتایا جاتا ہے کہ ہاتھی میرے ساتھی کے علاوہ کوئی اور پراجکٹ نہیں ہے۔ ایسے میں زویا اپنی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اور اس فلم کے کردار کے لئے وہ سخت محنت بھی کررہی ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: