ایم اے سلام

عامر خان اور سونالی بیندرے کے اہم کرداروں والی فلم سرفروش 30 اپریل 1999 کو ریلیز ہوئی تھی۔ 8 کروڑ کے بجٹ میں بنی اس فلم نے 33.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ اسی وقت سے اس فلم کے سیکویل کو بنائے جانے کی خبریں تھیں لیکن کسی نہ کسی وجہ سے یہ پراجکٹ پروان نہیں چڑھ سکا، لیکن اب اسے سیکویل کے طور پر بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سرفروش کے پروڈیوسر اور ڈائرکٹر جان میتھو متھان ہی اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ سیکویل فلم میں اے سی پی اجئے سنگھ راتھوڑ کے کردار میں عامر خان نہیں ہوں گے۔ ڈائرکٹر نے اس کردار کے لئے جان ابراہام کو لیا ہے۔ سرفروش پہلی ایسی ہندی فلم تھی جس میں ہندوستان میں دہشت گردی کے لئے پاکستان کو قصورار ٹھہرایا تھا، لیکن سرفروش سیکول میں اجئے سنگھ راتھوڑ نکسلائیٹس کے مسئلہ سے نمٹتے ہوئے دیکھے جائیں گے۔ جان ابراہام نے ستیہ میوجیتے رومیو، اکبر والٹر اور باٹلہ ہاوز جیسی اپنی فلموں کو مکمل کرنا شروع کیا ہے۔

 ایسے میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ سرفروش سیکویل کی شوٹنگ کا بہت جلد ہی آغاز ہوگا۔ سرفروش کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز ہوگا۔ اس سیکویل کی تاخیر کی وجہ جان ابراہام کی باٹلہ ہاوز تھی جو پچھلے دنوں ریلیز ہوچکی ہے۔ جان کی اس فلم کو اکشے کمار کی مشن منگل کے ساتھ ریلیز کیا گیا۔ اس کے باوجود بھی باٹلہ ہاوز نے باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی کی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: