ایم اے سلام

مشہور کامیڈی سیریل تارک مہتہ کا الٹا چشمہ کافی عرصہ سے ٹی وی ناظرین کا دل بہلارہا ہے۔ ناظرین کو کافی وقت سے شو میں دیا بین کا انتظار بھی ہے، کیونکہ کافی وقت سے شو سے دیا بین ندارد ہے ۔ اب فائنس کا انتظار ختم ہو رہا ہے کیونکہ شو کی دیا بین یعنی دشا وکانی ایک بار پھر سے شو میں اپنی واپسی کررہی ہیں۔ دشا کی واپسی پر تقریباً مہر لگ ہی گئی ہے۔

 ایسے میں صاف ہے کہ ایک بار پھر سے وہ ناظرین کا دل بہلانے کے لئے تیار ہے۔ ایسے میں ناظرین سوچ رہے ہوں گے کہ وہ شو میں کب دکھائی دیں گی تو ہم اپنے قائرین کو بتادیں کہ ایک خاص موقع پر ان کو شو میں پیش کیا جائے گا۔ وہ نوراتری کے موقع پر شو میں واپسی کریں گی یعنی 29 ستمبر سے 7 اکتوبر کے درمیان وہ شو میں نظر آنے والی ہیں۔ فائنس کے لئے یہ ایک خوشخبری ہے۔

ذرائع کے مطابق پروڈیوسر اسیت مودی ساتھ کام کرنے کو راضی ہوگئے ساتھ ہی پروڈکشن ہاوز میں دشا کی سبھی شرائط کو بھی مان لیا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ پروڈیوسر اور دشا کے درمیان پیسوں کو لے کر من مٹاو چل رہا ہے، لیکن اب پروڈیوسر اور دشا کے درمیان ساری باتیں طے ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں خبریں یہ بھی آئی تھیں کہ میکرز نئی دیا بین کی تلاش کررہے ہیں اور کچھ چہروں کو اپروچ بھی کیا گیا تھا، لیکن اب فائنس کی اپنی دیا ہی واپس آرہی ہیں۔ وہیں شو میں دیا کے ساتھ جیٹھا لال کا کردار نبھانے والے دلیپ جوشی بھی چاہتے ہیں کہ دیا شو کا حصہ بنی رہے۔ دلیپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ دشا نے 10 سال یہ رول نبھایا ہے لیکن ماں بننے کے بعد خیالات بدل جاتے ہیں۔ لیکن وہ پھر سے واپس آرہی ہیں یہ بہت اچھی بات ہے۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: