ایم اے سلام

لگاتار ناکام فلموں نے شاہ رخ خان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ اپنے کیریئر میں پہلی بار انہوںنے ایسی ناکامی دیکھی ہے اور اس سے انکا اعتماد ہل گیا ہے حالت یہ ہے کہ وہ ایکٹنگ کرنے کی ہمت نہیں کر پارہے ہیں اور اس وقت کتابوں اور بچوں کے درمیان اپنا دل بہلا رہے ہیں۔

 ایسا نہیں ہے کہ انہیں فلموں کے آفر نہیں مل رہے ہیں۔ ابھی بھی وہ ڈیمانڈ میں بنے ہوئے ہیں، لیکن شاہ رخ ہی ہاں نہیں کررہے ہیں اور پچھلے کچھ وقت سے انہوں نے کئی فلموں کے آفرز ٹھکرادیئے ہیں۔ ڈان وہ مشہور فرنچائز ہے جس میں شاہ رخ خان کو پسند کیا گیا۔ طویل وقت سے خبریں آرہی ہیں کہ اس فلم کا تیسرا حصہ بننے والا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ نے ڈان 3 کرنے سے انکار کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے ڈان سیریز بنانے کا ارادہ بھی چھوڑ دیا ہے۔ یعنی کے اب ڈان کا قصہ ہی ختم ہوگیا ہے۔ پچھلے دنوں خبریں آئی تھیں کہ شاہ رخ کے ”نا“ کرنے کے بعد رنویر سنگھ یا وکی کوشل کے ناموں کا ذکر ہوا ہے۔ لیکن یہ بات محض افواہ ثابت ہوئی ہے۔ اول تو یہ کہ فلم کے ڈائرکٹر فرحان اختر کے پاس کوئی اسکرپٹ ہی نہیں ہے۔ وہ کوئی آئیڈیا ہی سوچ پائے اگر شاہ رخ ہاں کہتے تو اس پر کام کرتے لیکن کنگ خان کی ”نا“ سننے کے بعد انہوں نے بھی سیریز سے اپنے ہاتھ کھینچ لئے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: