ایم اے سلام

پچھلے کافی دنوں سے خبریں تھیں کہ اننیا پانڈے اور ایشان کھڑ ساوتھ میں بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ اب یہ بات کنفارم ہوگئی ہے اننیا اور ایشان فلم ”خالی پیلی“ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں جسے مقبول خان ڈائرکٹ کریں گے۔

حال ہی میں اس فلم کا پبلک لک شیر کیا گیا ہے۔ ایک ٹیکسی کے سہارے سے لگے ہوئے ایشان اور اننیا ایک دوسرے کی آنکھوں میں کھوئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق ”خالی پیلی“ کا سیٹ ممبئی میں بنایا گیا ہے۔ زی اسٹوڈیوز اور ٹائیگر زندہ ہے، سلطان اور بھارت جیسی فلمیں ڈائرکٹ کرنے والے علی عباس ظفر اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ 11 ستمبر سے شروع ہوگئی اور یہ فلم 12 جون 2020 کو ریلیز ہوگی۔ایشان کھڑ مشہور ایکٹر پنکھج کپور کے دوسرے بیٹے ہیں اور ان کے بڑے بھائی بھی مشہور اداکار ہیں جن کا نام شاہد کپور ہے۔ ان کی حالیہ فلم کبیر سنگھ بہت بزنس کی ہے اور لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔ اننیا پانڈے جو چنکی پانڈے کی دخترہےں ان کی یہ دوسری فلم ہوگی۔ انہوں نے پہلی فلم جیکی شراف کے بیٹے اور ایکشن ہیرو کی حیثیت سے پہچانے جانے والے ہیرو ٹائیگر شراف کے ساتھ آئی تھی جس کا نام اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: