ایم اے سلام

فلم ”دبنگ 3“ کے ذریعہ سلمان ایک بار پھر چلبل پانڈے کے روپ میں واپسی کرنے والے ہیں۔ اس مووی میں ان کے کردار کا ماضی بھی دکھایا جائے گا جس میں سلمان کا ایک لک دیکھنے کو ملے گا۔ رپورٹس کی مانیں تو اس لک کو پانے کے لئے بھائی جان کافی محنت کررہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سلمان کے کردار چلبل پانڈے کے کردار کی لائف کے اس حصہ کو بھی فلم میں دکھایا جائے گا جب وہ پولیس میں بھرتی نہیں ہوا تھا اس کے لک میں فٹ ہونے کے لئے سلمان 7 کیلو وزن کم کرنے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان دنوں جم مں جم کر پسینہ بہا رہے ہیں۔ سلمان نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر بھی شیر کی تھی جس میں ان کا شرٹ لیس روپ دیکھنے کو ملا جم میں کی گئی اس تصویر مےں سلمان کی نند اور فٹ باڈی دیکھی جاسکتی ہے۔

 بتادیں کہ دبنگ 3 اس سال دسمبر ماہ میں 20 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ اس میں سلمان کے ساتھ سوناکشی سنہا اور ارباز خان بھی پھر سے اپنے کردار کرتے نظر آئیں گے۔

سلمان جو فلم دبنگ سے چلبل پانڈے کیریکٹر سے مشہور ہوئے ہیں، ویسے تو وہ بہت ہٹ فلمیں دے چکے ہیں لیکن یہ فلم ان کے بھائی ارباز خان بنا رہے ہیں۔ فلم دبنگ کے ہٹ ہونے کے بعد سے مسلسل اس کی سیکویلس بنتی جارہی ہیں اور ہر سب ہٹ ہوتے جارہے ہیں۔ چند ایک تبدیلیوں کے ساتھ وہ فلم کے سیکویلس بنا رہے ہیں ۔ دبنگ3 میں چونکہ ونود کھنہ ان کے والد کا رول کرتے تھے اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اس لئے شاید دھرمیندر اس رول کو نبھائیں گے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: