ایم اے سلام

فلم پروڈیوسر بھوشن کمار اور لورنجن اپنے زمانے کی سوپر ہٹ اور کلاسک فلم چپکے چپکے کا ری میک بنا رہے ہیں۔ فلم ڈائرکٹر رشی کیش مکرجی کی 1975 میں آئی کامیڈی فلم میں دھرمیندر امیتابھ بچن شرمیلا ٹیگور اور جیہ بچن کے اہم کردار تھے۔ راجکمار راو اس فلم کے ری میک میں دھرمیندر کے کردار کو نبھائیں گے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں راجکمار راو ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔

 ابھی بھی اسکرپٹ کو آخری روپ دیا جارہا ہے جبکہ ڈائرکٹر اور باقی اداکاروں کو ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ اب آرہی رپورٹس کے مطابق یہ پتہ چلتا ہے کہ راجکما راو نے اس فلم میں اہم کردار نبھانے کے لئے بھاری رقم حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجکمار راو نے چپکے چپکے کے لئے 9 کروڑ روپیوں کی موٹی رقم وصول کی ہے جو کہ اب تک کی ان کی سب سے زیادہ فیس ہے۔

 ہارر کامیڈی استری فلم کی کامیابی کے بعد راجکمار راو نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ فلم چپکے چپکے اُتم کمار اور مادھوری مکرجی کی 1971 کی بنگالی فلم کا ہندی ری میک تھا۔ راجکمار راو جلد مونی رائے کے ساتھ میڈ ان چائنا میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ راجکمار راو ایک اور ہارر کامیڈی فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کا نام روح افزاءہے اس فلم میں ان کے علاوہ جہانوی کپور بھی اہم کردار میں ہے۔ راجکمار راو کے نام کی برانڈ ویلیو فلم استری کے کامیاب ہونے کے بعد بہت بڑھ گئی ہے۔ راجکمار راو کے ساتھ اس فلم میں شردھا کپور کا اہم کردار تھا۔ اس فلم کا اگلا حصہ بھی بن رہا ہے۔ سبھی کو یہ فلم بہت پسند آئی تھی فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ راجکمار راو بالی ووڈ میں الگ الگ کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: