ایم اے سلام

اکشے بالی ووڈ کے مصروف اداکاروں میں سے ایک ہے۔ ان کے پاس ان دنوں کئی پراجکٹس ہیں جن میں سے ایک ساوتھ کی سوپر ہٹ ہارر کامیڈی فلم ”کنچنا 2“ کا ہندی ری میک ہے، اس فلم کے لئے اکشے کمار کا نام کافی پہلے ہی فائنل ہوچکا ہے۔ فلم کے ہندی ری میک کا نام ”لکشمی بم“ ہے۔ فلم میں اکشے کے ساتھ کیارا اڈوانی نظر آئیں گی۔ خبر آرہی ہے کہ اس ہارر کامیڈی فلم کی کہانی بھی لیک ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم کنچنا کی اوریجنل کہانی سے یہ تھوڑی ہٹ کر ہوگی۔ اسکرپٹ میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

 جہاں اوریجنل فلم میں ہےرو تھوڑا ڈرپوک ہے وہیں اکشے کا کردار ایک نڈر شخص کا ہوگا جسے بھوتوں پر یقین نہیں ہے۔ اوریجنل فلم کا ڈائرکشن کرنے والے راگھو لارنس ہی اس کے ہندی ری میک کو بنائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں پوری اسکرپٹ اوریجنل فلم جیسی ہی ہوگی وہیں اکشے کا کردار بری شخصیتوں سے خوف نہیں کھائے گا۔ ان دنوں ڈائرکٹر کیارا کے رول پر کام کررہے ہیں جو اس فلم میں اکشے کی پتنی کا رول نبھائیں گی۔

بہرحال اس فلم کو شبینا خان اور تشار کپور کی جانب سے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ اور ڈائرکشن راگھوا لارنس کا ہے یہ فلم دراصل سال 2011 میں ریلیز ہوئی تمل فلم منی 2 کا تلگو میں کانچنا اور ہندی میں لکشمی بم کے نام سے ری میک ہے۔ یہ بڑی ہی دلچسپ کہانی ہے۔ ایک شخص جو جنسی تبدیلی والے بھوت لکشمی کے اثرات سے متاثر ہو جاتا ہے۔ یہیں سے اس کی کامیڈی کا آغاز ہوتا ہے۔ فلم کو سال 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر پر بنایا جارہا ہے۔ یہاں بتادیں کہ اکشے کمار لکشمی بم کے ساتھ ساتھ دو اور فلمیں ہاوز فل 4 اور بچن پانڈے بھی کررہے ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: