ایم اے سلام

فلم باہوبلی کے کٹپا تو آپ کو یاد ہی ہوں گے ساوتھ کے اسٹار ستیہ راج نے اس کردار کو پوری شدت سے نبھایا اور دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔ باہوبلی دابگننگ دیکھنے والا ہر آدمی یہی پوچھتا رہا ہے کہ آخر کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا باہوبلی کے ساتھ ساتھ لوگ کٹپا کے بھی فائن ہو گئے تھے۔ کٹپا کا کردار نبھانے والے ستیہ راج کو لے کر ایک چونکانے والی خبر آرہی ہے۔

 خبر یہ ہے کہ منی رتنم کی فلم ”بینی سلوم“ میں ستیہ راج کی شوٹنگ ہوگئی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ اس فلم میں بطور لیڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن نظر آئیں گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن اور ستیہ راج ساتھ دکھائی دیں گے۔ انہوں نے ایشوریہ کے شوہر کے کردار میں دیکھا جائے گا۔ اس سے قبل ستیہ راج کے کردار کے لئے ساوتھ ایکٹر موہن بابو کو اپروچ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کے لئے ہاں بھی کردی تھی لیکن آخر کار اس فلم کے لئے ستیہ راج کو فائنل کیا گیا۔

یہاں بتاتے چلیں کہ پچھلے دنوں یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ ایشوریہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ 1994 میں مس ورلڈ رہ چکیں ایشوریہ سال 2000 کی سب سے زیادہ فیس حاصل کرنے والی بھی اداکارہ کہی جاتی ہیں۔ انہوں نے 2007 میں ابھیشیک بچن سے شادی کے بعد فلموں سے دور ہوگئیں تھیں۔ آرادھیا کی پیدائش کے بعد بھی وہ فلموں سے دور ہی رہیں لیکن اب وہ پھر سے فلموں میں مصروف ہو رہی ہیں۔ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں رنبیر کے ساتھ کچھ متنازعہ مناظر کے لئے بھی وہ سرخیوں میں رہیں۔ وہ فی الحال اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ گلاب جامن بھی کررہی ہیں۔ ان کا فلمی کیریئر ”اور پیار ہوگیا“ سے شروع ہوا تھا۔ اس فلم میں ان کے ہیرو بابی دیول تھے اور ان کے والد شمی کپور۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: