ایم اے سلام

اداکارہ انوشکا سین ٹی وی شوز کے لئے مشہور اور جانا مانا چہرہ ہے۔ انہوں نے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات ٹی وی سیریل ”یہاں مےں گھر گھر کھیلی“ سے کی جو سال 2009 میں آن ایئر کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی انوشکا گھر گھر مشہور اور ہر گھر کی پسندیدہ ایکٹریس بن گئیں۔ اس سیریل کے کردار ”مہر“ سے وہ پہچانے جانے لگیں۔ اس کے بعد سال 2012 میں وہ سیریل ”بال ویر“ میں نظر آئیں پھر انہوںنے کئی کمرشیلس بھی کئے۔ 2015 میں فلموں میں قدم رکھا اور ”کریزی ککڑ فیملی“ میں کام کیا۔ فی الحال وہ اس سال 11 فروری سے کلرس ٹی وی پر پیش کئے جارہے سیریل ”جھانسی کی رانی“ میں اہم کردار کررہی ہیں۔

 انوشکا ٹی وی کی وہ پہلی ایکٹریس کہی جاسکتی ہیں جنہوں نے کافی کم وقت میں 5.6 ملین فالوورز بنائے ہیں۔ وہ سوشل میڈیاپر اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنے میں کافی تیز ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ سوشل میڈیا ہی ان کے چاہنے والوں تک تیزی سے پہنچنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے۔ انوشکا سین مستقبل مےں سیریلس اور فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انوشکا نے کنگنا کے بارے میں کہا کہ وہ ایک فطری اداکارہ ہے جبکہ رنویر سنگھ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: