ایم اے سلام

کیٹرینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ایکٹریسوں میں سے ایک ہے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے بعد اب وہ پرینکا چوپڑہ اور دیپیکا پڈوکون کی طرح ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کیٹرینہ نے ایک اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اس ہالی ووڈ فلم مےں کام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ خبروں کی مانیں تو انہیں یہ ہالی ووڈ فلم کی اسکرپٹ کافی پسند آئی ہے۔

 کچھ دنوں پہلے ایسی بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ کیٹرینہ نے اپنے یو ایس ٹرپ کے دوران فاکس اسٹوڈیوز کے باس سے بھی ملاقات کی تھی بتایا جارہا تھا کہ وہ ایوینجرس اسٹار جمی رینر کے ساتھ اےک ہالی ووڈ فلم میں کام کرسکتیں ہیں۔ کیٹرینہ کی پچھلی فلم بھارت عید کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اس فلم کو شائقین کا زبردست رسپانس ملا تھا اب کیٹرینہ روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم سوریہ ونشی میں کام کررہی ہیں۔ اس فلم میں وہ طویل وقت بعد ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

واضح رہے کہ کیٹرینہ کیف لندن میں پلی بڑی ہیں۔ جب وہ ہندوستان آئیں تو ان کو پہلی فلم بوم بوم میں لیا گیا تھا جس میں ان کو بہت سے بولڈ سینس کرنے پڑے۔ بعد میں ان کی سلمان حان سے دوستی ہوئی پھر دھیرے دھیرے ان کا کیریئر عروج پر آنے لگا۔ ان کو بہت ساری فلموں میں کام کرنے کاموقع ملا اور وہ اپنی خود کی ایک الگ سی پہچان بنالیں۔ پھر لوگ ان کی اداکاری اور ان کے ڈانس کو پسند کرنے لگے۔ وہ کچھ ایٹم سانگس بھی کی ہیں۔ کچھ عرصہ تک وہ ڈائرکٹرس کی پہلی پسند بھی رہی ہیں۔ اب ایس باتیں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی چھوٹی بہن کا بھی شوبز میں داخلہ ممکن ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: