ایم اے سلام

سال 2018 سے ہی گلشن کمار کی بائیوپک بننے کو لیکر خوب خبریں آرہی ہیں۔ پہلے فلم میں عامر خان کے کام کرنے کی خبریں تھیں لیکن بعد میں سننے میں آیا کہ عامر خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ عامر کی جانب سے فلم چھوڑنے کے بعد اس میں شاہ رخ خان کے کام کرنے کی خبریں سامنے آئیں جو صرف افواہ ہی ثابت ہوئیں۔ اب خبر ہے کہ عامر خان نے پھر سے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھردی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا خلاصہ بھی کیا ہے۔ کہ وہ اس پراجکٹ سے کیوں الگ ہوئے تھے عامر نے کہا کرن اور میں فلم مغل کا پروڈکشن کررہے تھے اور میں فلم میں ایکٹنگ بھی کررہا تھا جب ہم فلم کررہے تھے تب ہمیں اس بارے میں پتہ نہیں تھا کہ فلم کے ڈائرکٹر سبھاش کپور کے خلاف کیس چل رہا ہے۔

میرے حساب سے کیس پانچ چھ سال پرانا تھا لیکن جب پچھلے سال می ٹو مومنٹ شروع ہوا تو ان کا کیس ایک بار پھر سے سامنے آگیا اس کے بعد ہم دونوں کافی ڈسٹرب ہوگئے لیکن عامر خان کی جانب سے سبھاش پرلگائے الزامات کی تحقیق غلط ثابت ہونے کے بعد عامر خان نے اس فلم میں پھر سے کام کرنے کی رضامندی دے دی۔ بتاتیں چلیں کہ یہ فلم مشہور میوزک کمپوزر اور ٹی سیریز کے مالک گلشن کمار کی بائیوپک مووی ہے۔ گلشن کمار نے کافی جدوجہد اور محنت کے بعد خاص مقام حاصل کیا تھا۔ گلشن کمار کی موت متنازعہ رہی جس کے حقائق آج تک سامنے نہیں آئے۔

 

మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: