ایم اے سلام

فلمساز کرن جوہر نے اعلان کیا ہے کہ دوستانہ 2 کے لئے انہیں جس تیسرے اداکار کی تلاش تھی وہ پوری ہوگئی ہے۔ کرن نے اپنی انسٹا گرام پر اداکار لکش کی کچھ تصویریں شیر کرنے کے ساتھ فلموں میں ان کے ڈبیو کا اعلان کردیا۔

کرن کے اس اعلان کے بعد سے لوگوں کے ذہن میں لکش کو لے کر کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے لکش کون ہے؟ کیا وہ اسٹار بیٹا ہے؟ پہلے کہاں کام کرچکا ہے؟ اور فلم انڈسٹری سے ان کا کیا تعلق ہے؟ اس دوران خود کرن جوہر نے کہا کہ لکش آڈیشن کے ذریعہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل کرن جوہر نے لکش کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نئے لڑکے سے مل کر خوش ہوں۔

 لکش ہمارے ساتھ فلم دوستانہ 2 سے ڈبیو کریں گے۔ لیکن ہم یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ لکش نے ایم ٹی وی واریر میں کام کیا لکش نے ”پردیس میں میرا دل“ ادھوری کہانی ہماری، اور پورس جیسے ٹی وی سیریلس میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ شردھا کپور اسٹار فلم حسینہ پارکر میں بھی چھوٹا سا رول کیا تھا۔ بتادیں کہ دوستانہ 2 سال 2008 میں آئی فلم دوستانہ کا سیکویل ہے جس میں پرینکا چوپڑہ، ابھیشیک بچن اور جان ابراہام ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: