ایم اے سلام

ٹی وی سیریل ”یہ جادو ہے جنکا“ بہت جلد اسٹار پلس پر ٹیلی کاسٹ ہوگا جس کی پہلی بار پٹوڈی پیالیس میں لانچنگ عمل میں لائی گئی۔ سیریل میں نوجوان خوبصورت جنید خان کو پیش کیا جارہا ہے جو ایک قدرتی کشش رکھتے ہیں۔ اس شو میں گرافکس کا زبردست استعمال دیکھنے کو ملیگا جو کسی شو میں ایسا پہلی بار ہوگا۔ امن کا کردار وکرم سنگھ چوہان نے ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ اس شو کے لئے بہت ہی ایکسائیٹڈ ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ کبھی مشہور پٹوڈی محل میں کسی نے اپنا شو لانچ نہیں کیا۔ عالیشان محل نے نوابوں کی شان و شوکت کو یاد دلادیا تھا۔ ایسے میں اتنا کہا جاسکتا ہے کہ ایسا موقع بہت ہی کم حاصل ہوتا ہے۔ اسٹار پلس کا یہ نیا شو ”یہ جادو ہے جنکا“ 14 اکتوبر سے ناظرین کو اپنی جادوئی دنیا میں لے جانے کے لئے تیار ہے جو پیر سے جمعہ کی رات 8:30 بجے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا رہے گا۔

بہرحال یہ سیریل ایک جادوئی طاقت اور مثبت توانائی سے بھرپور ہے۔ جس کے ذریعہ ایک محبت بھری کہانی ناظرین کو دیکھنے کو ملے گی۔ اس سیریل میں روشنی کا ایک راز بھی ہے جو دل کے کافی قریب ہے۔ ادتی شرمانے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی شو کو پٹوڈی پیالیس میں لانچ کیا گیا ہے۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ اسٹار پلس کا دیکھتے ہی دیکھتے دلچسپ شو بن جائے گا جو کافی دلچسپ اور تفریح فراہم کرتا ہے۔ بالخصوص کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہر عمر کے افراد میں دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: