ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ پرینکا چوپڑہ جتنی بڑی اداکارہ نہیں ہے۔ انہوں نے پرینکا کو دنیا کی سب سے مشہور ہستیوں میں سے ایک بتایا۔ فلم میکر کرن جوہر ایک ٹاک شو کے فائنل موڑ میں کرینہ اور پرینکا چوپڑہ مہمان تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے پہلوں پر بات کی سب کچھ تو یہاں ہے ایک بیان کے مطابق شو کے میزبان کرن جوہر نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا وہ پرینکا کی طرح ہالی ووڈ میں جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے انکار کردیا۔

 کرینہ نے کہا میں نہیں جاسکتی میں نے یہ ہمیشہ کہا ہے میں کہیں نہ کہیں اپنی جڑوں سے گہرائی سے جڑی ہوں۔ میرا خاندان میرا پیار سب کچھ تو یہاں ہے بیشک میرا بیٹا بھی پرینکا نے شاندار کام کیا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پرینکا نے اچھا کام کیا ہے۔بھلے ہی کرینہ نے پرینکا کی تعریف کی ہو لیکن کرینہ کے مقابل پرینکا کے پاس فلمیں نہ کے برابر ہے۔

فی الحال ان کی ایک ہی فلم ریلیز کے لئے تیار ہے پچھلے دنوں ایک آفر کے تحت سلمان خان کی فلم میں انہیں کاسٹ کرنے پر غور کیا گیا تھا لیکن سلمان خان نے پرینکا کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا کیونکہ پرینکا نے سلمان کی فلم بھارت کو اچانک چھوڑ دیا تھا ایسے میں پربھودیوا کے ڈائرکشن میں بننے جارہی اس اگلی فلم میں سلمان کے انکار کے بعد یاتو کیٹرینہ یا پھر جیکلین فرنانڈیز کو فائنل کیا جائے گا ایسے میں اب پرینکا کے پاس کوئی نیا پراجکٹ موجود نہیں ہے۔

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: