ایم اے سلام

ملیکا شراوت کو لوگ بھولنے لگے ہیں اور ایسے میں ان کے پاس ایک ایسا موقع تھا کہ جس کے ذریعہ وہ پھر لائم لائٹ میں آسکتی تھیں، لیکن ملیکا نے اسکو گنوادیا۔ بگ باس کے سیزن 13 کو مسالے دار بنانے کے لئے مالکین نامی کیریئر جوڑا گیا۔ اس کے لئے ایسے چہرے کی تلاش تھی جو ہاٹ ہو جو اپنی اداوں سے ناظرین کا دل لبھا سکے۔

ذرائع کی بات پر بھروسہ کیا جائے تو مالکین کے لئے ملیکا شراوت سے بات کی گئی کوئی بھی ہیروئین ہوتی تو موقع کو فوراً لپک لیتی لیکن ملیکا نے یہ سنہری موقع گنوادیا جو ان کے مستقبل کے لئے بہترین ہوتا لیکن ملیکا کو آفر آنے کے بعد ملیکا کی جانب سے اسے چھوڑ دینا اس بات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔ بہرحال اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے گھر بیٹھیں امیشا پٹیل نے اسے فوری حاصل کرلیا۔

واضح ہو کہ امیشا پٹیل نے سال 2000 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم ”کہو نا پیار ہے“ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور 2018 میں آئی فلم دیسی میجک میں آخری بار دیکھا گیا تھا۔ اب وہ بگ باس 13 میں گھر کی مالکن کے طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے ملیکا شراوت بولڈ سینس کے لئے مشہور ہوئی تھیں۔ انہوں نے بہت فلموں میں کام کیا ہے جس میں سے ویلکم بیک بھی ان کی اچھی فلموں میں سے ایک ہے۔ وہ اس فلم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر دونوں کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں۔

 

 

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: