ایم اے سلام

بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی اپ کمنگ فلم دبنگ 3 کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس فلم میں سلمان خان پولیس آفیسر چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آنے والے ہیں حالانکہ ان دنوں فینس کا نظریں سلمان کی اگلے سال عید پر آنے والی فلم پر لگی ہوئی ہے۔ پچھلے دنوں خبر آئی کہ سلمان اگلے سال عید پر کورین فلم کے ہندی ری میک کو لیکر آئیں گے۔ لیکن اس کے بعد خبریں آرہی ہیں کہ سلمان کی آنے والی فلم کا نام’ رادھے“ ہے۔ فلم کو پربھودیوا ہی ڈائرکٹ کریں گے۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ سلمان خان اپنی عید 2020 پر ریلیز ہونے والی فلم ”رادھے“ میں بھی ایک بار پھر پولیس کی وردی میں نظر آئیں گے اور کرداروں کا دہرایا جانا سلمان خان کو پریشان کررہا ہے۔

اگر سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی نے انشا اللہ کو عید پر ریلیز کرنے سے انکار نہیں کیا ہوتا یا پھر سلمان بھنسالی یہ فلم چھوڑے نہ ہوتے تو اس سے محفوظ رہا جاسکتا تھا۔ اب سلمان کے پاس دبنگ 3 کے بعد ایک اور پولیس اسٹوری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ اب رادھے میں سلمان کیسے پولیس آفیسر ہوں گے اس کا خلاصہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ سابق میں خبر آئی تھی کہ ”رادھے“ کورین فلم ”دا اوٹ لاج“ کا ہندی ری میک ہے۔ فی الحال سبھی کو انتظار فلم کی آفیشیل اناونسمنٹ کا ہے۔سلمان خان نے حال ہی مےں دبنگ 3 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جو 20 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

اب جبکہ سلمان نے بھنسالی کی فلم چھوڑ دی ہے اور ساجد نڈیاڈ والا کی فلم کک 2 کو ابھی وقت ہے ایسے میں خبر تھی سلمان خان کو پربھودیوا وانٹیڈ 2 کے لئے اراضی کریں گے۔ لیکن یہ بات ظاہر نہیں ہوسکی کہ سلمان وانٹیڈ 2 کریں گے یا نہیں کیونکہ وانٹیڈ کا پہلا حصہ بونی کپور کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے اور سلمان نے پہلے ہی بونی کپور کی کوئی بھی فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ایسے میں ہوسکتا ہے پربھودیوا نے سلمان کے لئے کورین فلم کا ری میک آفر رکھ دیا جو توقع ہے۔ عید 2020 کے لئے مکمل ہو جائے گا۔ ویسے سلمان نے حال ہی میں دبنگ 3 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے جو 20 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

 

 


మరింత సమాచారం తెలుసుకోండి: